کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد صورتحال افسوسناک طور پر سنگین شکل اختیار کر گئی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ بونیر میں دو فریقین کے درمیان پیش آیا، جہاں تنازعہ بڑھنے پر فائرنگ شروع ہوگئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں فریقین سے ایک ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد علاقہ مشران نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان صلح کرائی، جس سے مزید خونریزی کا خدشہ ٹل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں جاں بحق نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جبکہ اس موقع پر کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔









