71

راولپنڈی: ہوٹل میں بس ہوسٹس سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

 پیرودھائی کے ایک ہوٹل میں بس ہوسٹس کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم اور اس کے مبینہ ساتھی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ ملزم نے ہوٹل منیجر کی ملی بھگت سے خاتون کو کمرہ فراہم کروایا، جہاں مبینہ طور پر اسے بے ہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔