97

جہلم میں کوئلے کی کان میں حادثہ‘ 4مزدور جاں بحق 

جہلم۔جہلم میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دبنے والے 4مزدوردم توڑ گئے‘ مزدوروں کی لاشیں کان سے نکال لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کا میں گیس بھر جانے کا افسوسناک واقعہ جہلم کے نواحی علاقے ٹلہ جوگیاں میں پیش آیا جہاں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے وہاں موجود مزدوروں کا دم گھٹ گیا اور 4مزدور جان کی بازی ہار گئے۔ایک مزدورکوزخمی حالت میں نکال لیا گیا۔جاں بحق مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے ہے۔