116

مسلم لیگ (ن) کا سوات میں پاور شو: نواز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے

سوات: حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) سوات میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

سوات کے کبل گراؤنڈ میں (ن) لیگ کی جانب سے سیاسی پنڈال سجادیا گیا ہے اور جگہ جگہ خیرمقدمی بینرز اور پینافلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور پارٹی کے دیگر رہنما جلسہ گاہ پہنچ گئے جو اب سے کچھ دیر بعد شرکاء سے خطاب کریں گے۔

گراؤنڈ کے اندر بھی نواز شریف اور مریم نواز کی تصاویر اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جب کہ شرکاء کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہے، پارٹی رہنماؤں کے بیٹھنے کے لئے 80 فٹ اونچا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج بھی بنایا گیا ہے۔ 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود کے مطابق جلسے کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔