73

ہری پور: شادی سے انکار پر فائرنگ، خاتون جاں بحق

خیبر پختونخوا میں شادی سے انکار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہزارہ موٹر وے پر اُس وقت پیش آیا جب ایک کار اسلام آباد سے ایبٹ آباد جا رہی تھی۔ دورانِ سفر شادی سے انکار پر نوجوان طیش میں آگیا اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 25 سالہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ مقتولہ کی شناخت انیلہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم شہزاد نے خود کو بھی گولی مار لی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ خاتون کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کے وقت مقتولہ کے ساتھ ان کی والدہ بھی گاڑی میں موجود تھیں، تاہم وہ محفوظ رہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔