لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے ایک ماہ کے دوران 366 انٹیلی جنس بیس آپریشنز (IBOs) کیے، جن کے نتیجے میں 36 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، قصور، جہلم، چکوال، اوکاڑہ، خانیوال، راولپنڈی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، سیالکوٹ، جھنگ، اٹک اور ساہیوال میں کی گئیں۔ ان کارروائیوں میں فیصل آباد اور جہلم سے فتنہ الخوارج کے دو خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار ہوئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ای آئی ڈی بم، 5 ڈیٹونیٹر، 34 حفاظتی فیوز، 61 فٹ وائر، پمفلٹس اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں عوام کی حفاظت اور امن قائم رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔









