107

گھریلو تشدد کا ہولناک واقعہ: شوہر نے بیوی سمیت 3 بچیوں کو آگ لگادی

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی سمیت تین کمسن بچیوں کو آگ لگا دی۔

 

پولیس کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق آگ لگنے سے خاتون اور اس کی بیٹیاں، 7 سالہ ہانیہ، 3 سالہ اقراء اور 3 ماہ کی نور کے چہرے اور ہاتھ جھلس گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شاہدرہ نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو حراست میں لیا، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔