89

حیدری مارکیٹ میں واقع شوروم کے منیجر کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے

نارتھ ناظم آباد کے حیدری مارکیٹ میں ملبوسات کے شوروم کے منیجر رانا محمد ثاقب کا اچانک انتقال ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق مالی پریشانیوں کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

رانا ثاقب شوروم میں منیجر کے طور پر کام کر رہے تھے اور میٹرک بورڈ آفس کے قریب رہائش پذیر تھے۔ پولیس نے کرائم سین یونٹ کے ساتھ شواہد جمع کیے اور لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔

ایس ایچ او محمد عارف نے شہریوں سے اپیل کی کہ ایسے حالات میں کسی بھی مسئلے پر مدد لینے اور ضرورت پڑنے پر اہلخانہ یا ماہرین سے رابطہ کرنے میں دیر نہ کریں۔