20

پشاور ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 866 گرام آئس ہیروئن برآمد

 پشاور ایئرپورٹ پر Airports Security Force نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور 866 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف حکام نے جدید اسکریننگ اور مؤثر پروفائلنگ کے ذریعے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کو مشکوک قرار دیا۔ اسکریننگ کے دوران مسافر نورالحق کے جوتوں اور شولڈر بیگ میں غیر معمولی کثافت کی نشاندہی ہوئی، جس پر تفصیلی تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے نتیجے میں ملزم کے دونوں جوتوں کے تلوؤں میں مہارت سے چھپائی گئی 866 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے Anti Narcotics Force کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اے ایس ایف نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ہوائی اڈوں پر منشیات اسمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جاتا رہے گا۔