کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے گداگر اکبر کو گرفتار کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم راشد منہاس روڈ پر بھیک مانگ رہا تھا اور اس کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد ہوئی، جس میں 10، 100، 500 اور ہزار کے کرنسی نوٹ شاپنگ بیگ میں رکھے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدہ گداگر کراچی کے علاقے لانڈھی کا رہائشی ہے اور رمضان کے دنوں میں بھیک کے ذریعے کمائی گئی رقم اس کے قبضے سے برآمد ہوئی، جبکہ اس میں سے کئی ہزار روپے پہلے ہی خرچ ہو چکے ہیں۔









