کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کی شناخت کر لی ہے۔ ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کے مطابق شناخت کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔
پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ مقتولہ کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال کے مطابق ڈاکٹر مہوش کا مبینہ طور پر ایک بیمار خاتون کے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، جسے اسپتال کی تعینات پولیس نے سنبھال لیا تھا۔ تاہم دو روز قبل ڈاکٹر مہوش کو گھر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔









