ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کے قافلے میں شامل پولیس وین کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل کے اسکواڈ میں شامل وین کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی پی او کے گن مین سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 پولیس اہلکار دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کی شناخت فخر اللہ اور ملازم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ گن مین زخمی ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا، حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور جائے دھماکا سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے گئے۔