235

بھرتیوں میں بے قاعدگیاں ٗ پی آئی اے پشاور کا ریکارڈ طلب

پشاور۔ ایف آئی اے نے پی آئی اے پشاور سے اہم ریکارڈ طلب کر لیا ہے جبکہ بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کی شکایات کرنے والے افراد کو بھی طلب کر لیا ہے ایف آئی اے پشاور کی ٹیم پیر کے روز پی آئی اے بکنگ آفس کا دورہ کریگی۔

ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ اور بکنگ آفس میں ڈیلی ویجیز اور کنٹریکٹ بھرتیوں کے بارے میں ریکارڈ طلب کیاگیا ہے گزشتہ روز پی آئی اے پشاور سی بی اے کے 7اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ہیں جبکہ درخواستیں دینے والے 70افراد کو مرحلہ وار طور پربیان قلمبند کرنے کیلئے طلب کرلیاگیا ہے۔