290

شہدا ء بچوں کیلئے میڈیکل وانجینئرنگ کالجزمیں تعلیم مفت

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شہدا کے بچوں کو صوبے کے سرکاری میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں میں مفت تعلیم مہیا کرنے کی منظوری دید ی ہے ۔محکمہ مالیات کے ایک خصوصی نوٹیفکیشن کے مطابق اس پیکیج کا اطلاق صرف پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونس اور پاکستان انجینئرنگ کونسل سے الحاق شدہ کالجز میں میرٹ کے ذ ریعے داخلے پر ہوگا جبکہ سیلف فنانس کے تحت داخلہ پیکیج میں شامل نہیں ہوگا ۔

اس پیکیج کے تحت نجی میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں میں بھی داخلہ نہیں لیا جاسکے گا ۔نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ داخلے کے لیے دیگر شرائط و ضوابط ایجوکیشن پیکیج 2010کے مطابق برقرار رہیں گے ۔اس فیصلے کے متعلق پشاور ہائی کورٹ سمیت صوبے کے تمام محکموں کو باقاعدہ طور پر آگا ہ کردیا گیا ہے ۔