86

ملالہ یوسفزئی نے واپس پاکستان آنے کی نوید سنا دی

اسلام آباد۔ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہاہے کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل پاکستان آجائیں گی۔ایک انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان واپسی میں حکومت اور فوج نے مدد کی، تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل واپس آجاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی دیکھنا بند کردیا ہے، صرف تعلیم پر توجہ ہے۔ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ پاکستان بہتر ہورہا ہے، اگلے سال کا پی ایس ایل مزید اچھا ہوگا۔واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی ان دنوں پاکستان میں ہیں جہاں ان کے اعزاز میں گزشتہ روز وزیراعظم ہاس میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔