51

باجوڑ: بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

باجوڑ: تحصیل ماموند کے علاقے زگہ ڈھیرئی سیوئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈی ایس پی نیاز محمد نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔