108

حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت سے منایا جارہا ہے

احمدیار۔خلیفہ چہارم امیر المومنین حضرت سید نا علی کرم اللہ وجہہ کا یوم ولادت وباسعادت (آج) 13 رجب المرجب بروز ہفتہ کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔اس سلسلہ میں احمدیارسمیت ملک بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

جن میں علماء کرام اور زاکرین حضرت علیؓ کی سیر ت وکردار ،فضائل و مناقب ،دور خلافت اور اسلام کیلئے انکی لازوال خدمات پر روشنی ڈال کر اہل ایمان کے قلب کو منور فرمائیں گے اس موقعہ پر ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام نشر اور ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے جبکہ پر نٹ میڈیا خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے ۔