78

مظفرآباد،مسافر جیپ دریا میں جاگری ٗ 5افراد جاں بحق

مظفرآباد۔آزاد کشمیر کی وادی گریس میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے تابٹ سے مظفر آباد جانے والی مسافر جیپ دشوار گزار کچے راستے کے باعث بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مسافروں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا، اسپتال انتظامیہ نے 5افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ۔