159

دسمبر میں سمندر کے راستے ایران جانے والے 257 غیر قانونی مسافر گرفتار

کراچی: دسمبر 2025 کے دوران سمندر کے راستے ایران جانے میں ملوث 257 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں 34 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

گرفتار غیر ملکیوں میں 30 افغان، 2 بنگلہ دیشی اور 2 ایرانی شہری شامل ہیں۔ پاکستان کے صوبوں کے لحاظ سے 142 ملزمان پنجاب، 12 سندھ، اور 63 خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں۔ دیگر ملزمان بلوچستان اور مختلف اضلاع سے ہیں۔

ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ افراد ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار شدگان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

انسداد انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی سرحد عبور کرنے کے حوالے سے کریک ڈاؤن جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔