88

کراچی میں تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام، زیرِ زمین سرنگ سے منصوبہ بے نقاب

کراچی میں نیشنل آئل ریفائنری کی پائپ لائن سے تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مطابق ملزمان نے ایک گودام کے اندر 17 فٹ گہرا اور 140 میٹر طویل خفیہ راستہ تیار کیا تھا، جس کے ذریعے پارکو کی پائپ لائن تک پہنچ کر تیل چوری کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تیل چوری کے لیے استعمال ہونے والے کلپ، پائپ اور دیگر آلات برآمد کر لیے گئے ہیں۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان پائپ لائن میں غیر قانونی کنکشن ڈالنے کے قریب تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے منصوبہ ناکام بنا دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنائی جا چکی ہے۔