62

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاﺅں گرہ جہان خانی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے دوران ایک دھماکا بھی ہوا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت خیام اور دلاور کے نام سے ہوئی ہے اور یہ دونوں تحصیل کلاچی کے رہائشی تھے۔ سیکیورٹی فورسز علاقے کو کلیئر کر رہی ہیں اور مزید کارروائی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔