راجن پور میں پولیس نے گزشتہ رات ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں مشترکہ آپریشن کے دوران 17 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
ڈی پی او محمد عمران کے مطابق آپریشن میں سندھ اور پنجاب پولیس نے حصہ لیا، اور 5 افراد بازیاب کرائے گئے جن میں ایک ڈاکٹر اور ایک ڈسپنسر شامل تھے۔
ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ بازیاب ڈاکٹر اور ڈسپنسر اصل میں ڈاکوؤں کے سہولت کار تھے اور مغوی ہونے کا ڈرامہ کر رہے تھے۔ دونوں افراد ڈاکوؤں کا علاج کر رہے تھے اور آپریشن کے دوران ڈرون حملے میں زخمی بھی ہوئے۔
آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے راکٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گنز اور آرپی جی برآمد ہوئے جبکہ پولیس نے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کارروائی کو کامیابی سے مکمل کیا۔









