قصور کے علاقے سہجرہ میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی شہری کو حراست میں لیا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا۔
تھانہ گنڈا سنگھ کی حدود میں گرفتار ہونے والے بھارتی شہری کی شناخت شرندیپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق وہ تحصیل شاہ کوٹ، ضلع جالندھر کا رہائشی ہے اور غیر قانونی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد رینجرز نے کارروائی کی اور گرفتار شخص کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گنڈا سنگھ کی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے آئیں۔









