41

ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں واردات کے لیے 30 لاکھ روپے کی ادائیگی: معلومات سامنے آ گئیں

ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ مشتاق کے قتل کیس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے واردات کے لیے 30 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ ایبٹ آباد پولیس نے نامزد ملزمان کے مالی معاملات کی جانچ کے لیے ایف آئی اے کو خط بھی ارسال کر دیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر وردہ کے قتل میں تین افراد ملوث ہیں، جن میں ان کی دوست بھی شامل ہے۔ ڈی پی او ہارون الرشید نے بتایا کہ ڈاکٹر وردہ کو قتل کے بعد ٹھنڈیانی کے قریب دفنایا گیا اور بظاہر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست ردا کے پاس امانت کے طور پر رکھا تھا۔ جب ڈاکٹر وردہ نے سونا واپس طلب کیا تو ملزمہ نے ٹال مٹول کی اور سونا گروی رکھ کر 50 لاکھ روپے بھی حاصل کیے۔ 4 دسمبر کو ملزمہ نے سونا واپس کرنے کا بہانہ بنا کر ڈاکٹر وردہ کو اسپتال سے اپنے ساتھ لے گئی، جس کے بعد واردات پیش آئی۔

ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس مزید شواہد اور مالی لین دین کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ مقدمے کی مکمل تفصیلات سامنے آ سکیں۔