237

پشاور میں تھانوں کی تزئین و آرائش کا آغاز

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاو ر میں تھانوں کی تزئین و آرائش کا آغاز کردیاگیا ہے ابتدائی طور پر ایس پی سٹی ٗ ایس پی رورل ٗ ڈی ایس پی گلبہار اور تھانہ گلبہار کے روزنامچہ کی تعمیر و مرمت کے بعد باضابطہ طور پر افتتاح کردیاگیا۔

اس ضمن میں گزشتہ روز سی سی پی او محمد طاہر خان ٗ ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے تھانہ گلبہار اور تھانہ چمکنی کا دورہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی کوارڈینیشن عبدالرؤف بابر ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان ،ڈویژنل ایس پیز ،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ او ز اور ڈی آر سی ممبران بھی موجود تھے اس موقع پر سی سی پی اور کا کہناتھاکہ تھانوں کی سطح پر عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تزئین و آرائش کا آغاز کیاگیا ہے ۔

جس کے تحت ابتدائی طور پر ایس پی سٹی ٗ ایس پی رورل ٗ ڈی ایس پی گلبہار اور تھانہ گلبہار کے رونامچہ کی تعمیر کی گئی انہوں نے کہاکہ ڈی آر سی ممبران کے دفاتر ،تھانوں میں پولیس اہلکاروں کی رہائشی بیرک سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے تھانوں میں صفائی صورتحال کی مزید بہتری کے احکامات جاری کئے ۔