لاہور میں جج کے چیمبر سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش کی چوری کے واقعے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
تھانہ اسلام پورہ میں جج کے ریڈر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی، جسے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 380 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ایڈیشنل سیشنز جج کے چیمبر سے پانچ دسمبر کو یہ اشیاء چوری ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت ایک ہزار روپے بتائی گئی ہے۔
وکیل کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سات سال قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔ وکیل نے کہا کہ چوری چاہے ایک روپے کی ہو یا ایک کروڑ روپے کی، یہ قابل گرفت جرم ہے اور انصاف کا معیار سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔









