ٹک ٹاکر ایمان طاہر کے بال کاٹنے کے معاملے میں عدالت نے دونوں ملزمان جلیل اور انیس کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔
سول جج صوفیہ ملک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں اور ایف آئی آر درج کرنے میں بھی تاخیر ہوئی۔ عدالت نے واضح کیا کہ متاثرہ لڑکی موجود نہیں تھی اور اس نے مقدمہ درج نہیں کرایا، جبکہ ریکارڈ میں اس کا بیان بھی شامل نہیں ہے۔
عدالت نے کہا کہ ہواؤں اور زبانی دعووں کی بنیاد پر کیسز قائم نہیں ہو سکتے۔ دونوں ملزمان کو 50،50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہائی کا حکم دیا گیا۔
پولیس ابھی تک بال کاٹنے والے حقیقی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی، جبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے پولیس اہلکار کو مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔









