143

ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کیلئے ایک ارب روپے کا اعلان

اسلام آباد۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کیلئے ایک ارب روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے پروگراموں کی مالی معاونت جاری رکھے گی جن کا مقصد غربت میں کمی لانا اور روزگار کیلئے عوام کو موزوں مہارت فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے گریجویشن پروگرام اور انڈومنٹ فنڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں بی آئی ایس پی کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں توقع ہے کہ آئندہ حکومت بھی بی آئی ایس پی پروگرام کو جاری رکھے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن پروگرام سے مستفید ہو کر لوگ باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے۔ 

اس پروگرام کے تحت تعلیمی سہولیات کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس پروگرام کے تحت خواتین کو تعلیم یافتہ بنا کر خود کفیل کیا گیا ہم نے ملک کے مستحق افراد کو بی آئی ایس پی کے پروگراموں میں شامل کیا وزیراعظم نے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے لئے ایک ارب روپے کا بھی اعلان کیا۔