109

انٹرن شپ کا جھانسہ دے کر میڈیکل طالبہ سے مبینہ زیادتی

سرگودھا میں نجی اسپتال کے ایک ڈاکٹر پر میڈیکل طالبہ سے کئی ماہ تک مبینہ طور پر زیادتی اور بلیک میلنگ کا سنگین الزام سامنے آیا ہے۔ متاثرہ طالبہ کی درخواست پر تھانہ ساجد شہید پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر نے طالبہ کو انٹرن شپ کا جھانسہ دے کر اسلحے کے زور پر زیادتی کی اور فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہا۔ واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کا میڈیکل کروایا جاچکا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ذمہ دار کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔