54

اسلام آباد پولیس نے مسلح ڈاکوؤں کو ناکام بنا دیا، تین گرفتار

پولیس جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مسلح راہزنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ناکام بنا دیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے میں چھ مسلح ڈاکو دو ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں پر واردات کی نیت سے جا رہے تھے کہ پولیس ٹیم سے ٹکراؤ ہوگیا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

اس دوران پولیس کے دو جوانوں کو سیدھی گولیاں لگی، تاہم حفاظتی اقدامات، بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کی بدولت وہ محفوظ رہے۔ تین ڈاکو زخمی ہو کر گرفتار ہوئے اور ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ساتھی ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔