122

شاد باغ میں عامل نے جادو کے ذریعے شہری سے 60 لاکھ مالیت کے زیورات لوٹ لیے

شاد باغ کے ایک گھر میں عامل نے شہری عبداللہ کو جادو کے ذریعے متاثر کر کے 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق واردات میں عامل نے شہری کو چینی کھلائی اور کچھ جملے دہرائے، جس کے بعد متاثرہ شہری نے خود ہی زیورات عامل کو دے دیے، اور وہ فرار ہو گیا۔

متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ "کچھ سمجھ نہیں آیا، عامل نے زیورات لے کر فرار ہو گیا۔"

پولیس نے شہری کی مدعیت میں نامعلوم عامل کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر سے محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔