ساگری موڑ، روات کے علاقے میں فیڈ مل کے بوائلر کی پائپ لائن میں دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں پندرہ سالہ صدام حمید اور بائیس سالہ عبد الرحیم شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد فاٸر فائٹنگ ٹیم نے آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل مکمل کیا۔ حکام نے بتایا کہ بوائلر کی پائپ لائن میں زیادہ پریشر کی وجہ سے دھماکہ اور آگ لگی۔
ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز، 4 فائر بریگیڈ وہیکلز اور ایک ایمرجنسی وہیکل کے ساتھ 24 سے زائد ریسکیورز نے حصہ لیا۔









