100

اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمہ میں این سی سی آئی اے کے افسران جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ضلع کچہری لاہور میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے کی سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے افسران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے نے ملزم شعیب ریاض کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اس سے قبل سات دیگر ملزمان کو بھی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔