142

ادویات کی غیر قانونی تشہیر کیس: عدالت کا حکیم شہزاد کی گرفتاری کا حکم

لاہور: ادویات کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں مقامی عدالت نے حکیم شہزاد کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوا، اس لیے اس کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق حکیم شہزاد پر ایسی ادویات کی تشہیر اور فروخت کا الزام ہے جنہیں سائنسی طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے غیر قانونی تشہیر کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے تاکہ عوام کو جعلی اور مضرِ صحت ادویات سے محفوظ رکھا جا سکے۔