106

ایم ایم اے کی صوبائی تنظیم سازی کیلئے تیاریاں

پشاور۔متحدہ مجلس عمل کی صوبائی تنظیم سازی کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اس سلسلہ میں اہم اجلاس تین اپریل کو پشاور میں طلب کرلیاگیاہے مرکز ی قیادت کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اکرم خان درانی ،لیاقت بلوچ اوردیگر ممبران شرکت کریں گے۔

اجلاس میں صوبائی تنظیم سازی کے معاملہ پرغورہوگا اوراتفاق رائے سے صوبائی قیادت کی نامزدگی عمل میں لائی جائے گی ذرائع کے مطابق صوبائی تنظیم ساز ی کے تمام پانچ رکن جماعتوں کے تین تین رہنماؤں پرمشتمل کونسل بنائی جائے گی جس کے ذریعہ صوبائی تنظیم سازی کاکام پایہ ء تکمیل تک پہنچایاجائے گا ذرائع کے مطابق صوبائی اور ضلعی تنظیم سازی کے بعدملک بھر میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جلسوں اورعوامی رابطہ مہم کا آغاز کیاجائے گا