64

زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے والی گائے کی ٹانگ کاٹ دی

جہلم کے علاقے دینہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے والی گائے کی کلہاڑی کے وار سے ٹانگ کاٹ دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ موہال کی حدود میں پیش آیا، جہاں گائے کے کھیت میں گھسنے پر زمیندار طیش میں آگیا اور گائے کو زخمی کر دیا۔ مقامی افراد نے زخمی گائے کو فوری طور پر ویٹرنری اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا علاج کیا گیا۔

پولیس نے گائے کے مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔