109

بیروزگاری پر قابو پانا کسی چیلنج سے کم نہیں ٗ اسد قیصر

پشاور۔سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا آئندہ کا نعرہ معیشت کی ترقی اور فراہمی روزگار ہو گا۔خیبرپختونخوامیں صنعتیں لگانے کیلئے صنعتکاروں کو ٹیکس میں چھوٹ سمیت دیگر مراعات دی جائیں گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سپیکر ہاؤس میں ایمپلائرزفیڈریشن آف پاکستان کے تاجروں کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔جنہوں نے سابقہ صوبائی وزیر حاجی محمد جاوید کے ہمراہ سپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیوآفیسر خیبرپختونخواآئل اینڈگیس ترقیاتی ادارہ رضی الدین بھی موجودتھے ۔

سپیکر نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کی جنگ سے متاثرہ صوبہ ہے گذشتہ ادوار میں بدامنی کے باعث انڈسٹری بری طرح متاثرہوئی ۔جس کے باعث صوبہ میں بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ اب ہمارے صوبہ کے حالات پر امن ہیں اور تجارت پیشہ افراد صوبہ میں تجارتی ومعاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں کے اجراء سے صوبہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔جس کے ساتھ ساتھ روزگار کے موقع بھی پید اہوں اور بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہمارا تمام ترفوکس صوبہ میں صنعتی لگانے اور بے روزگاروں کو برسرروزگار کرنے پر ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگار ی ہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم آئندہ اس پر قابو پالیں گے ۔ایمپلائرزفیڈریشن آف پاکستان کے تاجروں کے وفد نے سپیکر کو تجویز دی کہ وہ اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے بات کریں تاکہ صوبہ میں زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگ سکیں ۔تاجربرادری بے روزگارپر قابو پانے کیلئے حکومت کا برابر ہاتھ بٹانے کیلئے تیار ہے ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیوخیبر پختونخوا او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ کے پی کے میں روزانہ 54ہزار بیرل کروڈآئل نکالا جارہاہے لیکن صوبہ میں آئل ریفائیزی نہ ہونے باعث دیگر صوبوں کی آئل ریفائزیوں کو ٹریٹمنٹ کیلئے بھیجا جاتاہے ۔