103

خراب معاشی صورتحال نے حکمرانوں کا بھانڈا پھوڑ دیا‘ عمران خان

اسلام آباد۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے بارے میں شریفوں اور ڈار کا بھانڈا پھوٹ گیا انہوں نے پاکستان کے لئے ’’اکنامکیٹ مین ‘‘ کا کردار ادا کیا اور ملک کو قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بلوم برگ کی پاکستانی معیشت کے حوالیسے رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں شریف برادران اور اسحاق ڈار نے جتنے دعوے کئے تھے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے انہوں نے اربوں روپے کے اشتہارات میں جھوٹ بولے ۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے لئے ’’اکنامکیٹ مین ‘‘ کا کردار ادا کیا اور ملک کو قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑ کے رکھ دیا۔