100

سکھر میں گودام کی چھت گرنے سے 9 مزدور جاں بحق

سکھر کے قریب کھجور منڈی گودام کی چھت گرنے سے 9 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 13 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش کے مطابق مرنے والوں میں چار خواتین اور دو بچے شامل ہیں جبکہ ریسکیو کارروائی جاری ہے۔یہ واقعہ چار بجے کے قریب پیش آیا۔ تمام افراد مزدور تھے جو یومیہ اجرت پر یہاں کام کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ چھوہارا پکانے کے دوران استعمال ہونے والے کیمیکل کی گیس بھٹی میں بھرگئی جس سے دھماکا ہوگیا اور بھٹی کی چھت گرگئی۔

ان کے مطابق دھماکے کے وقت بھٹی میں تقریباً 60 کے قریب محنت کش کام کررہے تھے جو ملبے تلے دب گئے۔فوج اور رینجرز کے جوان بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے پہنچ گئے۔ مزید افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔