116

حسینہ واجد کے خلاف سزائے موت کی آوازیں بلند

بنگلہ دیش کی ایک خاص ٹریبونل عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف جرائمِ بشریت کے الزامات پر موت کی سزا کا مطالبہ کیا ہے، جن کا تعلق جولائی-اگست 2024 میں ہونے والے طلبہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں سے ہے۔

پروسیکیوشن کے مطابق مظاہروں کے دوران سیکڑوں طلبہ، پولیس اہلکار اور سیاسی کارکنان ہلاک ہوئے، اور شیخ حسینہ نے مظاہرین کی کریک ڈاؤن کے احکامات دیے، یا کم از کم ان واقعات کی روک تھام میں ناکام رہیں،یونائیٹڈ نیشنز کے مطابق یہ ہلاکتیں ممکنہ طور پر جرائمِ بشریت کی حیثیت رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد ملک سے باہر ہیں اور عدالتِ سے غیر حاضری میں مقدمے کا سامنا کر رہی ہیں۔

 ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے عوامی احتجاج کے دوران طاقت کا غیر متناسب استعمال کیا۔

 پروسیکیوشن کا مؤقف ہے کہ وہ ایک ایسے مرکزی کردار کے طور پر ذمہ دار ہیں جس کے گرد تمام جرائم جولائی-اگست کی بغاوت کے دوران گھومتے تھے۔

متعدد انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سیاسی حلقے عدالت کے فیصلے اور مقدمے کی شفافیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

ان کا موقف ہے کہ شیخ حسینہ کے خلاف عائد الزامات کی اِنتہائی سنگینی کے پیش نظر مناسب قانونی شواہد اور انصافِ مؤثر ضروری ہیں۔