218

ناراض سینئر رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک مریم نواز کو سپرد 

اسلام آباد۔نوازشریف نے ناراض سینئر لیگی رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک مریم نواز کو دے دیا ، مریم نواز جلد لیگی رہنماؤں غوث علی شاہ ، ذوالفقار کھوسہ ، سرانجام خان سے ملاقاتیں کرکے ان کے تحفظات دور کرینگی ۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف چاہتے ہیں کہ اپنے پرانے ساتھیوں کو دوبارہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے متحرک کیاجائے ان رہنماؤں کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے 99 میں نواز شریف کی حکومت برطرف کی گئی تو ان رہنماؤں پر کڑا وقت آیا مشکل حالات میں انہوں نے پرویز مشرف سے مراعات لینے کی بجائے نواز شریف کا ساتھ دیا تھا مگر جب نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آئے تو انہیں سائیڈ لائن کردیا گیا جس کی وجہ سے یہ رہنما دلبرداشتہ ہو کر سیاست سے کنارہ کشن ہوگئے تھے ۔

سابق وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ان کی پرانی ٹیم دوبارہ سیاست میں فعال ہو اور نواز لیگ کو مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں اس سلسلے میں انہوں نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو اہم ٹاسک دیتے ہوئے ان رہنماؤں کو منانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے