233

بینظیر ائر پورٹ خاص لوگوں کیلئے استعمال کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد۔ بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ کو ایئر فورس ، آرمی اور سول ایوی ایشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ ۔ ائرپورٹ کا رن وے نور خان ائیر بیس کے کنٹرول میں جبکہ ائرپورٹ ٹرمینل اور بلڈنگ سول ایوی ایشن کے حوالے کی جائے گی ۔

ائرپورٹ اب صرف وی وی آئی پی کیلئے استعمال ہوگا فیصلے پر عملدرآمد نیو ایئر پورٹ کے آپریشنل ہونے کے بعد ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق جہازوں کی پارکنگ اور ڈیلٹا ٹیکسی قاسم بیس کو دینے پر غور کیا جارہا ہے آرمی ایوی ایشن نے ایوی ایشن ڈویژن سے جہازوں کی پارکنگ ایریا مانگ لیا ہے اطلاعات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے ائرپورٹ سے دفاعی آلات کی منتقلی سے متعلق مشاورت اور آلات کی منتقلی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے