314

مانسہرہ میں شہریوں نے سی پیک منصوبے پر کام رکوادیا

مانسہرہ: احتجاجی شہریوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے سی پیک منصوبے پرکام رکوا دیا۔

 مانسہرہ میں سرائیں گاؤں کے لوگوں نے 3 گھنٹے کے احتجاج کے بعد سی پیک کا کام بند کروا دیا، احتجاج میں اسکول کے بچے بھی شامل تھے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک کام اورسڑک دونوں بند رکھیں گے۔ مظاہرین نے موقف میں نقصانات کے ازالے، فلائی اوور، لنک روڈ اور ٹیوب ویل کا مطالبہ کیا ہے۔