267

ہمیں مخالفین کے اتحاد کا چیلنج قبول ہے ٗ پرویز خٹک

نوشہرہ +پشاور۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ مخالفین تحریک انصاف کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انھوں نے تمام سیاسی مخالفین کو چیلنج کیا کہ وہ اتحاد بنائیں ان سب کو2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف عوام اور نوجوانوں کی قوت سے چلتا کرے گی حقیقت یہ ہے کہ ہمارے مخالفین اکیلے ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

ہمیں ان کے اتحاد کا چیلنج قبول ہے اے این پی ، پی پی پی ، مسلم لیگ ن اور متحدہ مجلس عمل نے اپنی اپنی حکومتوں میں غریب عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا وہ امان کوٹ نوشہرہ میں ضلعی کونسلر ذوالفقار عزیز کی رہائش گاہ پر جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرعبدالہادی نے اے این پی، داود خان، عزیر خان، شیر از، فاضل ،مظہر خان نے قومی وطن پارٹی سے اور مبین خان ڈاکٹر نصراللہ خان اور عدنان خان کے خاندان نے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔ 

جلسے سے ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک ، ضلع ناظم لیاقت خان خٹک،وزیر اعلیٰ کے صاحبزادے اسحق خٹک تحصیل ناظم پبی میاں مرتضیٰ الرحمن ، ایم پی اے عارف یوسف ،ضلعی کونسلر ذوالفقار عزیز اور حاجی فدا خان نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعلیٰ نے نئے شامل ہونے والوں کوتحریک انصاف کی ٹوپیاں پہنائیں ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خان خٹک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی معنوں میں صوبے میں تبدیلی لائی۔

نواز شریف کے بعداب شہباز شریف کی باری ہے آصف علی زرداری بھی احتساب سے نہیں بچ سکیں گے ۔دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک نے پیر کے روزپا کستا ن تحریک انصا ف کے چےئر مین عمرا ن خا ن کے ہمرا ہ ایبٹ آباد ،ما نسہر ہ اور ہر ی پور میں پی ٹی آئی کے تنظیمی کیمپو ں کا دورہ کیاجہا ں پی ٹی آئی کی رکنیت سا زی کا کا م زور شور سے جا ری تھا۔وزیر اعلی پرویز خٹک اپنے دورہ ہزارہ میں سب سے پہلے ما نسہر ہ پہنچے جہا ں انہو ں نے پا رٹی سر برا ہ عمرا ن خا ن کا استقبا ل بھی کیااور ان کے ہمرا ہ ما نسہر ہ شہر میں پی ٹی آئی کے کیمپو ں کا دورہ کیا۔

وزیر اعلی اور عمرا ن خا ن ضلع ما نسہرہ میں خیبر پختو نخوا کی مو جو دہ حکو مت کی نئی قا ئم کر دہ تحصیل بفہ بھی گئے اور وہا ں قا ئد تحریک عمرا ن خا ن نے کا ر کنو ں سے خطا ب کیا۔وزیراعلی پرویز خٹک اور چےئر مین پی ٹی آئی عمرا ن خا ن بعد ازاں ایبٹ آباد پہنچے جہا ں کینٹ چو ک میں انہو ں نے رکن سا زی کیمپ میں کا ر کنوں سے خطا ب کیا۔پی ٹی آئی کے قا ئد اور وزیر اعلی نے صدیق اکبر چو ک ہر ی پور میں بھی رکن سازی کیمپ میں مو جود کا ر کنو ں سے خطا ب کیا۔