313

سونا قیمتیں 5 سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں

پشاور۔ سونے کی قیمتیں 60ہزار روپے سے تجاوز کرنے کے بعد شہر میں کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے خیبر پختونخوا میں سونے کی قیمتیں 5 سال کے بعد بلندترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کمی کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ کے امکانات ہیں۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعدصوبائی دارالحکومت اور صوبے بھر میں سونے کا کاروبار ایک بارپھر ٹھپ ہو گیا ہے ادھر اس کاروبار سے وابستہ تاجروں نے سونے کی بڑی مقدار میں سٹاک کرنا شروع کر دیا ہے ۔