251

جے یو آئی سینٹ شکست ٗ کمیٹی کی تحقیقات مکمل 

پشاور۔سینٹ الیکشن میں صوبائی امیر کی شکست کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے کام مکمل کرلیا جس کے بعد اب رپورٹ کو حتمی شکل دے کر مرکزی قیادت کو پیش کی جائے گی ذرائع کے مطابق مرکز ی اور صوبائی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے تین روز تک پشاور میں قیام کے دوران تمام فریقین کو طلب کرکے ان کے بیانات قلم بندکرلیے ہیں جس کے بعد کمیٹی گذشتہ روز اسلام روانہ ہوگئی جہاں بیانات کی روشنی میں رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ اگلے ہفتہ مرکزی قیادت کو پیش کیے جانے کاامکان ہے واضح رہے کہ سینٹ کے حالیہ الیکشن میں جے یو آئی ف کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان شکست سے دوچار ہوئے تھے جس کے بعدپارٹی میں اس حوالہ سے بے چینی ختم کرنے کے لیے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تھی