249

خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گر گئی

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑادی پی پی پی کے رہنما اربا ب عثمان خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا اس سلسلہ میں گذشتہ روز بنی گالہ میں سادہ تقریب ہوئی جس میں پارٹی کے مرکزی چیئر مین عمران خان ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،نورعالم خان ،عمران خان خٹک ،ارباب جہانداد خان ا وردیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اربا ب عثمان خان نے باضابطہ طورپر پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کے خلاف عمران خان کی مسلسل جدوجہدسے متاثرہوکر انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ کیاہے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی صوبہ میں کلین سویپ کرے گی عمران خان اور پرویز خٹک نے اربا ب عثمان کی شمولیت کاخیر مقدم کیا ۔