142

نواز شریف کے داماد کیخلاف الزامات کی جانچ پڑتال کا حکم

اسلام آباد۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس ہوا جس میں کئی فیصلے کیے گئے ان فیصلوں کے مطابق اجلاس میں کیپٹن(ر) محمد صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے خصوصاً مانسہرہ میں 300 کنال زمین،30 کنال کا پلاٹ،ایک کنال کاگھر ،ٹاؤن شپ مانسہرہ میں فلور مل کے مبینہ الزامات کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

اجلاس میں کابینہ ڈویژن سے پی ایم گلوبل سسٹینیبل ڈویلپمنٹ گول ایچیومنٹ پروگرام کے تحت 9 ارب روپے کیپٹن(ر) محمد صفدر کو غیر قانونی طور پر دینے کے مبینہ الزام کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں میسرزایز گارڈن نائن اور میسرز ایگری ٹیک لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انکوائری میں احمد ہمایوں شیخ اور علی جہانگیر صدیقی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔