124

پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ کرپشن کا شکار ہے‘ عمران خان

اسلام آباد۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے،جس منصوبے کو بھی ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ آڈٹ میں راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو منصوبے میں کرپشن اور بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

آڈٹ اعتراضات کے باوجود اسپیشل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے بہت سے کیسز جبرا دبا دئیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دعوے کہ پنجاب میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہوئی، پنجاب میں گڈ گورننس کی حقیقت سمجھنے کے لیے یہ کافی ہے، پنجاب حکومت کے جس بھی منصوبے کو ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا۔