270

پشاور بارانتخابات‘اُمید واروں کی فہرست جاری 

پشاور۔پشاوربارایسوسی ا یشن کے سالانہ انتخابات برائے2018-19 کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے تحت صدارت ٗ نائب صدارت ٗ جنرل سیکرٹری اورفنانس سیکرٹری سمیت کابینہ کی 8نشستوں کے لئے 18امیدوارمیدان میں ہیں الیکشن کمیٹی کااجلاس گذشتہ روز الیکشن کمشنر ارباب شاہین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

جس میں کمیٹی کے ارکان فرہاد خان خلیل ایڈوکیٹ ٗ فداگل ایڈوکیٹ ٗ امجد علی ٗ ملک ضیاء الحسن اورنوید علی سمیت کمیٹی کے دیگراراکین نے شرکت کی اجلاس میں امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی گئی جس کے تحت صدارت کے لئے وکیل زمان خٹک ٗ ملک امجدعنایت ٗ محمد سعیدبٹ ایڈوکیٹس کے مابین مقابلہ ہوگا نائب صدارت کی نشست پرکفایت اللہ شہاب خیل اورملک مشتاق احمد ٗ جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے علی زمان ٗ فقیراللہ اورواجدحسین کے مابین میدان سجے گا جائنٹ سیکرٹری شپ کے لئے ملک فہیم اللہ ٗ مقصود علی اورمحمدنعیم ٗ فنانس سیکرٹری شپ کے لئے منظورعالم خان اورنعیم جان ٗ پریس سیکرٹری کے لئے ابوبکراورامان اللہ کے مابین مقابلہ ہوگاسیکرٹری لائبریری کے لئے امان اللہ کنڈی اورہدایت اللہ کے مابین مقابلہ ہوگا جبکہ کیبنٹ ممبر کی نشست پر واحدامیدواراویس علی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ۔